حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان میں عید غدیر، عید ولایت و امامت کے پر مسرت موقع پر ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، مؤمنین اور شعراء نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ مولا علی علیہ السّلام میں منقبت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ شعراء حضرات نے شعر کی صورت میں غدیر کے اہداف و فلسفہ بیان کیا۔

شرکائے محفل نے مولائے کائنات حضرت امیر المؤمنین علیؑ کی ولایت و امامت سے تجدیدِ عہد کیا۔
اس عظیم الشان محفل میں علمائے کرام نے فضائلِ امیرالمؤمنینؑ، فلسفۂ ولایت اور پیغامِ غدیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مقررین نے غدیر کو مسلمانوں کی عظیم عید قرار دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

مقررین نے 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور انتخابات میں اخلاقی پہلوؤں کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔
اس موقع پر امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے فلسفہ غدیر اور اس کے اسلام میں مقام اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، عزت اور امام زمانہ علیہ السّلام کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا کی۔









آپ کا تبصرہ